ناراض بلوچ کہنا درست نہیں، یہ دہشت گرد ہیں، سرفراز بگٹی

January 29, 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ناراض بلوچ کہنا درست نہیں ، یہ دہشت گرد ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے مقابلے کے لیے واضح ریاستی بیانیہ کی ضرورت ہے، ذہنی ابہام سے قومیں نہیں بنتیں، قوم دہشت گردی سے لڑنا نہیں چاہتی ہے جس دن قوم نے لڑنے کا ارادہ کرلیا دہشت گردی کاخاتمہ ہوجائے گا۔