ڈاکٹر مزمل عباس کے نام سے نشتر ہسپتال میں آئی سی یو قائم

January 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈاکٹر مزمل عباس کے نام سے نشتر ہسپتال کے شعبہ نیورو سرجری میں آئی سی یو کا قیام۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے افتتاح کیا۔ پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد چانڈیو، ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، شعبہ نیورو سرجری کے فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز سمیت ڈاکٹر مزمل عباس کے والد نے بھی اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔