ایوارڈز میں طبی عملے کو نظر انداز کیا گیا، پنجاب میڈیکل فورم

January 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب سے ستائشی ایوارڈ دلوا نے کا معاملہ ، کورونا کے دوران فرنٹ لائن پر حقیقی طبی سٹاف کو نظر انداز کرنے کا الزام ، ساوتھ پنجاب میڈیکل فورم کا احتجاج، گورنر پنجاب سے سابقہ منصوبوں کا تیسری اور چوتھی بار افتتاح کروا کر ماموں بنایا گیا۔ تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے دو روز قبل نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کورونا کے دوران خدمات سرانجام دینے والے نشتر انتظامیہ کی جانب سے نامزد ڈاکٹروں نرسز پیرا میڈیکس کو تعریفی اسناد سے نوازا تاہم اب ساوتھ پنجاب میڈیکل فورم کی جانب سے اس معاملے پر آواز اٹھائی گئی ہے ساوتھ پنجاب میڈیکل فورم کے ڈاکٹر زاہد سرفراز ڈاکٹر مظہر ڈاکٹر نصرت بزدار ڈاکٹر علی وقاص ڈاکٹر میاں مظاہر ڈاکٹر غلام محی الدین ڈاکٹر اعجاز جعفر اور دیگر کا کہنا تھا کہ نشتر انتظامیہ نے اقربا پروری کی انتہا کرتے ہوئے صرف ان ڈاکٹروں کو تعریفی اسناد دلوائیں جو ان کی گڈ بکس میں تھے جبکہ کورونا کے دوران فرنٹ لائن پر لڑنے والے گائنا کولوجی ، پیڈز میڈیسن ،ریڈیالوجی، فارمیسی، انفیکشن کنٹرول اور بائیو میڈیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر تمام شعبہ جات کے ڈاکٹروں(ہاوس آفیسر اور پی جی آرز) نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف جو کہ خود کورونا میں مبتلا بھی رہے ان کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔