پرائیویٹ کالج کی طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش معمہ بن گئی

January 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) پرائیویٹ کالج کی طالبہ کی خودکشی کی کوشش معمہ بن گئی، کالج انتظامہ نے کسی بھی واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کردیا،بتایا گیاہے کہ چوک کمہاراں والاکے قریب ایک نجی کالج میں گزشتہ دوپہر اس وقت صورت حال خراب ہوگئی جب طالبات کولینے کے لئے آنے والے والدین کی و جہ سے سٹرک بلاک ہوگئی کالج انتظامیہ نے طالبات کو باہر بھیجنے سے انکارکردیا کہ کیمپس میں ایکٹویٹی چل رہی ہے تاہم کالج کے کچھ ملازمین نے والدین کوبتایا کہ ایک بچی نے چھت سے کودنے کی کوشش کی ہے جس کے بعد یہ بات پھیل گئی کہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کالج انتطامیہ کے ناروا سلوک پر کالج کی چھت پر چڑھ گئی اور خود کشی کر نے کی کوشش کی تاہم طالبات نے شور مچا کر اور انتطامیہ کے بروقت ایکشن سے کوشش ناکام بنا دی اس بارے میں پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ان کو ایسے کسی واقعہ کا علم نہیں ہے جبکہ کالج انتظامیہ کاکہنا تھا کہ کیمپس میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا طالبہ کا اپنے اہل خانہ سے کوئی مسئلہ تھا اس نے والد کے ساتھ جانے سے انکار کردیا بعد ازں اس کا بھائی اسے لیکر چلاگیا، خودکشی کی کوشش کی بات بے بنیاد ہے ۔