خیرپور کے رہائشی کا بچوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ

March 28, 2022

سکھر (بیورو رپورٹ) خیرپور کے علاقے صوبو دیرو کے رہائشی محمد علی نے اپنے بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مذکورہ شخص نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے بااثر افراد نے زمین پر قبضہ کرلیا ہے اور مجھے ہراساں کیا جارہا ہے، اعلی پولیس افسران سے اپیل ہے کہ نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔