نہر سے ایک خاتون اور ایک بچی کی لاش برآمد، ایک شخص ٹریفک حادثے میں جاں بحق

May 09, 2022

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت بچی کی نہر سے لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ ایک شخص ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے تھانہ سیری کی حدود میں دریا سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی جسے مقامی افراد نے دریا سے نکال کر پولیس کی مدد سے ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ پھلیلی کی حدود سے گمشدہ بچی ثوبیہ کی پانی میں ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔