اس تصویر میں کس کی کمی ہے؟

May 12, 2022

تصویر بشکریہ ٹوئٹر

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتا دیا کہ اس میں کس کی کمی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے مریم نواز کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور وہ اس وقت ٹوئٹر پر پاکستان کی سب سے مقبول ترین خاتون سیاستدان ہیں۔

مریم نواز اکثر و بیشتر ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کے مختلف سوالات کے جوابات اور اُن کے ٹوئٹس پر ردّعمل دیتی نظر آتی ہیں جس کی وجہ سے صارفین بلا جھجھک اُن سے کچھ بھی پوچھ لیتے ہیں۔

اب ایک خاتون ٹوئٹر صارف نے لندن میں شہباز اور نواز شریف کی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی۔

خاتون صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بس ایک میری کمی ہے۔‘

صارف کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’اس ملاقات میں میری بھی کمی تھی۔‘

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں رونے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ سال 2012 میں بنائے گئے مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہے۔

مریم نواز نے جن صارفین کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فالو کیا ہوا ہے اُن کی تعداد مریم نواز کے فالوورز کی تعداد سے کافی کم ہے۔