سجدۂ سہو کی ضرورت اور اس کا طریقہ

May 13, 2022

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: ۔ سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟ نیز اس کا طریقہ بھی بتا دیں اور اگر نماز میں کچھ بھول جائیں تو کیا سجدۂ سہو ضروری ہے؟ (ماہ نور ملک)

جواب: ۔ نماز کے واجبات میں سے اگر کوئی واجب بھولے سے رہ جائے یا واجب کا تکرار کیا جائے یا واجب کو مقدم کردیا جائے یا مؤخر کردیا جائے یا واجب میں کوئی تبدیلی کردی جائے، مثلاً خاموشی سے تلاوت کے بجائے بلند آواز سے قرأت کی جائے یا کسی رکن کو آگے پیچھے کردیا جائے تو اس کی تلافی کے لیے سجدۂ سہوکیا جاتا ہے۔

تلافی کی صورت یہ ہے کہ قعدۂ اخیرہ میں التحیات پڑھنے کے بعد دائیں طرف ایک بار سلام پھیر کر دو سجدے کرلیے جائیں اور سجدوں کے بعد پھر التحیات، درودشریف اور دعا پڑھ کردائیں بائیں سلام پھیر دیا جائے، ان سجدوں کو سجدۂ سہو کہتے ہیں۔ (ہندیہ1/125،126)