شوریٰ ہمدرد پشاور کاماہانہ اجلاس 17مئی کو ہو گا

May 14, 2022

پشاور(جنگ نیوز)ہمدرد فائونڈیشن کے زیر اہتمام شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس بروز منگل 17مئی کوساڑھے5بجے عصر سروسز کلب پشاور صدرمیں منعقد ہو گا۔ اجلاس کا موضوع ’’سیاست کے بدلتے ہوئے رجحانات اور پاکستان کی خارجہ پالیسی‘‘ رکھا گیا ہے۔مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر عدنان سرور خان، سابق چیئرمین بین الاقوامی اُمور یونیورسٹی آف پشاور اور اراکین شوریٰ مذکورہ موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔جبکہ بزم ہمدرد نونہال کی تقریب 18 مئی بروز بدھ صبح 10 بجے آرکائیوز لائبریری ہال نزد عجائب گھر پشاور میں منعقد ہو گی۔