ہلاک ہونے والے نوجوان کے ورثا کا احتجاج اور دھرنا

May 15, 2022

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے محبوب لغاری کے ورثا نے 5گھنٹے سے زائد احتجاج اوردھرناکے بعد پولیس افسران کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا اس دوران مذاکرات کے بعد گرفتار نوجوان نعمان ظفر کو بھی مظاہرین کے حوالے کردیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بی سیکشن تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا محبوب لغاری جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال ہلاک ہوگیا تھا جس پر ورثا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سہ پہر 4بجے ایس ایس پی آفس کے باہر لاش کے ہمراہ دھرنا دیا تھا۔