ٹیسٹ اوپنر عابد علی پاکستانی ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ میں طلب

May 15, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عارضہ قلب میں مبتلا ہونے اور ری ہیب مکمل ہونے کے بعد ٹیسٹ اوپنر عابد علی کو پاکستانی ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ میں طلب کیا گیا ہے ۔قائد اعظم ٹرافی کے دوران عابد علی کو یوبی ایل کمپلکس میں دل کا دورہ پڑا تھا۔ دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد پہلی بار کیمپ میں بلایا گیا ہے۔عابد علی کیمپ کے دوسرے مرحلے میں شریک ہوں گے۔اگر وہ مکمل فٹ رہے تو انہیں سری لنکا کے دورے میں دو ٹیسٹ کی سیریز میں پاکستان ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔