پی ایس پی آج باغ جناح گراؤنڈ میں خواتین کا تاریخی پاور شو کرے گی

May 15, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی آج باغ جناح گراؤنڈ کراچی میں خواتین کا تاریخی پاور شو کرئے گی۔ خواتین پاؤر شو سے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال خطاب کریں گے۔ پاکستان کی سیاسی جماعتیں جس باغِ جناح کو مردوں اور عورتوں سے مل کر نہیں بھر سکیں، وہ پی ایس پی صرف خواتین سے بھر کر دکھائی گی، پی ایس پی خواتین پاور شو سے بتائے گی کہ کراچی اب دھوکہ نہیں کھائے گا، جلسے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اس سلسلے میں باغ جناح گراؤنڈ کے پیچے وسیع و عریض میدان میں 80 فٹ لمبا، 30 فٹ چوڑا اور 20 فٹ بلند شاندار اسٹیج بنایا گیا ہے۔