محمد داؤد کی کتاب”تہذیب کا سفر“ شائع ہو گئی

May 15, 2022

پشاور(نامہ نگار) پشاور کے سینئر صحافی ،کالم نگار اور لکھاری محمد داؤد کی کتاب” تہذیب کا سفر“ شائع ہو گئی ہے جس میں انہوں نے خطے کو در پیش مسائل اور انکے حل پر روشنی ڈالنے کیساتھ ساتھ پاک ایران مشترکہ تہذیب کا بھی جائزہ لیا ہے۔ان کی کتاب کو فن سفر نامہ نگار ی میں اہم اضافہ قرار دیا جارہا ہے۔ شائقین کتاب ” تہذیب کا سفر“ یونیورسٹی بک ایجنسی خیبر بازار پشاور سمیت شہر کے تمام نامی گرامی بک سٹالز سے انتہائی رعایتی قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں۔