خاتون سمیت دو افراد قتل، ایک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

May 15, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے ۔ تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ نیو پڑیاں میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے فائرنگ کر کے اپنی ساس کو قتل کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ نیوٹاؤن انسپکٹر راجہ عبدالرشیدنے بتایاکہڈپٹی فیروز لین نوری مسجد والی گلی نیوپڑیاں میں ہفتہ کو خورشیدبی بی کو اس کے داماد قاسم نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔تھانہ نیلور پولیس کو ممتاز بیگم نے بتایاکہ اسکے بیٹے رضوان عرف جانو کی نعش ڈھوک موہری سے ملی ،اسے قتل کرکے اس کی نعش پھینک دی گئی۔مدعیہ نے پولیس کو بتایاکہ اس کے بیٹے نے چندروز پہلے اسے اوراس کی بیٹی کوبتایاتھاکہمخمود عرف قاضی، راجہ سرخاب پٹواری سمیت چھ ملزمان ہائوسنگ سوسائٹی کے لیے زمین خریدناچاہتے ہیں ،اگر اسے کچھ ہوگیاتو یہی لوگ ذمہ دار ہونگے۔ مذکورہ ملزمان نے اس کے بیٹے کو قتل کیاہے ۔ تھانہ واہ صدرکے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں ڈمپرنے تین افرادکوکچل دیا جس سے ایک شخص موقع پرجاں بحق جب کہ دیگردوافرادزخمی ہوگئے ،واقعہ کے بعدمشتعل افرادنے احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈبلاک کردی ۔