جماعت اسلامی آج سے کے الیکٹرک کے دفاتر کے سامنے مظاہرے کریگی

May 16, 2022

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اتوار کو ادارہ نور حق میں کراچی میں مسلسل بدترین لوڈ شیڈنگ اور پانی کے بحران کے حوالے سے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ 16 مئی بروزِ پیر شہر بھر میں کے الیکٹرک کے کسٹمر سروس سینٹرز کے باہر مظاہرے /دھرنے دئیے جائیں گے جب کہ پانی کے بحران کے خلاف 20 مئی جمعہ واٹر بورڈ ہیڈ آفس شاہراہِ فیصل پر زبردست دھرنا دیں گے،جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر ادارہ نورحق میں کے الیکٹرک کمپلنٹ سیل کے انچارج عمران شاہد کی نگرانی میں کمپلنٹ سیل قائم کردیا گیا ہے، کراچی کے عوام اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکایات کمپلنٹ سیل میں جمع کرائیں، جلدکے الیکٹرک کے ہیڈ آفس پرتاریخی دھرنے کا اعلان کیا جائے گا۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی 14سال سے مسلسل حکومت میں ہے۔