حلیم عادل شیخ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

May 16, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پو لیس نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گلشن معمار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ۔گلشن معمار پولیس نے مقدمہ نمبر244/2022 ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس عبدالولید کی مدعیت میں درج کیا، مقدمے میں شہزاد فہیم لغاری ، حلیم عادل شیخ اور انکے 10 سے 12 نامعلوم ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔