عمر بھٹہ کی قیادت میں ایشیا کپ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

May 16, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، عمر بھٹہ کپتان اور علی شان نائب کپتان ہوں گے۔ ٹرائلز میں 24 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی نے پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹیم 20کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں اکمل حسین، عبداللہ اشتیاق خان، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، حماد الدین انجم، محمد عبداللہ، رضوان علی، عمر بھٹہ،علی شان، معین شکیل، عبدالحنان، جنید منظور، غضنفر علی، ابوبکر محمود، اعجاز احمد، رانا عبدالوحید، محمد سلمان رزاق، رومان، افراز، عبدالحنان شاہد شامل ہیں، ٹیم کے ساتھ غیر ملکی کوچز جائیں گے، پاکستان سے منیجر خواجہ جنید، وسیم احمد ساتھ جائیں گے۔ سیگفرائیڈ ایکمین ہیڈ کوچ، ڈینیئل بیری فزیکل انسٹرکٹر ہوں گے۔ کوچ اجمل لودھی نے لاہور میں کیمپ بیماری کی وجہ سے جوائن نہیں کیا۔ قومی ٹیم19مئی کو جکارتا روانہ ہوگی۔