کاؤنٹی کرکٹ میچ میں اظہر علی کی دوسری ففٹی

May 16, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ بیٹسمین اظہر علی نے انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں ووسٹر شائر کے خلاف ڈاربی شائر کی طرف سے60رنز کی اننگز کھیلی۔ پہلی اننگز میں اظہر علی نے88رنز بنائے تھے۔ وہ تین لگاتار نصف سنچریاں بنا چکے ہیں ۔ اظہرعلی رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ کی پہلی 6اننگز میں صرف 34 رنز اسکور کر پائے تھے اس کے بعد انہوں نے تین اننگز میں 240رنز اسکور کیے۔ ووسٹر شائر کے لئے شان مسعود پہلی اننگز میں113بناچکے ہیں۔