مارگلہ ہلز سمیت آتشزدگی کے واقعات

May 16, 2022

اسلام آ باد،اٹک ، فتح جنگ ( نیوز رپورٹر ،نمائند گان جنگ) مارگلہ ہلز میں اتوار کی شام آگ بھڑک اٹھی جو کئی گھنٹے لگی رہی ۔ سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ کے مطابق سید پور رینج جنگل نمبر 19 اور بوٹینیکل گارڈن میں آگ لگی ہے۔ سی ڈی اے کا عملہ دونوں جگہ پر آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ دریں اثناء اسلام آباد سے متصل اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے گائوں گگن کے قریب پہاڑ کی چوٹی پر جنگل کے بڑے حصے میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122فائر ٹیم‘ محکمہ جنگلات اہلکار اور مقامی افراد 5کلومیٹر پھیلی آگ بجھانے کے عمل میں شریک رہے۔