مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

May 17, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مبینہ پولیس مقابلوں میں 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی بی کالونی تھا نے کی حدود عیسیٰ نگری سروس روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔زخمی ہونے والے ڈاکو کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔جہاں اس کی شناخت27سالہ شہباز ولد حسین کےنام سے ہوئی ہے۔ کورنگی4 نمبرزمان ٹائون فلور مل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔زخمی ڈاکو کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں ڈاکوکی شناخت55سالہ اقبال بھٹی ولد خورشید بھٹی کے نام سے ہوئی ہے۔