• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، بھتہ خور سمیت 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران بھتہ خور سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، موٹر سائیکلیں اور دیگر اشیا برآمد کرلیں ، تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مبینہ مقابلے میں صمد کاٹھیاواڑی گروہ کے بھتہ خور منیر حسین عرف منا ولد ارشد حسین کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ، علاوہ ازیں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے سیکٹر جی الیون نیوکراچی میں اسد ولد فیصل اور کاشف ولد انور کو گرفتار کرلیا ،سمن آباد پولیس نے ایف بی ایریا بلاک 20 فائر اسٹیشن کے قریب رفیق احمد ولد امیر بخش کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ،بریگیڈ پولیس نے مزار قائد باغ جناح گراؤنڈ کے قریب منیر ولد ارشد حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ،شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 20-B میں موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے 2 ملزمان رمضان ولد اکبر علی اور پرویز ولد سونا خان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید