پاکستان کی بالغ آبادی کا ہر تیسرا فرد بلند فشار خون میں مبتلا ہے، ڈاکٹر طارق فرمان

May 17, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (ادارہ امراض قلب) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق فرمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بالغ آبادی کاا ہر تیسرا فرد بلند فشار خون میں مبتلا ہے۔ جبکہ دنیا میں ہر سال 75 لاکھ افراد بلند فشار خون کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ یہ "خاموش قاتل" مرض پاکستان میں ایک وبا کی طرح پھیل رہا ہے۔یہ باتیں انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں اپنے شعبے کے زیر اہتمام "یوم بلند فشار خون" کی آگہی واک سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، جس میں ہیٹ اسٹروک کے باعث شرکاء کی تعداد محدود رکھی گئی تھی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ادارہ امراض قلب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق فرمان نے بتایا کہ1990 میں بلند فشار خون کے مریضوں کی تعداد 20 فیصد تھی جو اب 30 فیصد تک جا پہنچی ہے۔