کینٹ اورسول لائنز سرکل کے ایس ڈی پی اوزکے تقرروتبادلے

May 17, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کینٹ اورسول لائنز سرکل کے ایس ڈی پی اوزکے تقرروتبادلے کردئیے گئے ،آئی جی پولیس پنجاب راؤسردارعلی خان نے اے ایس پی کائنات اظہرخان کو ایس ڈی پی او کینٹ سرکل راولپنڈی اوران کے پیش روڈی ایس پی سیداظہرحسین شاہ کو ایس ڈی پی اوسول لائنزسرکل تعینات کردیا۔ ایس ڈی پی اوسول لائنزسرکل ڈی ایس پی فرحان اسلم کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پولیس سپیشل برانچ پنجاب کے سپردکردی گئیں ۔