مختلف واقعات میں خاتون سمیت دوافرادجاں بحق

May 17, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت دوافراد جان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ ٹیکسلاکو طارق محمود نے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی ربیعہ شاہین عمر 26 سال کی شادی 3 سال قبل مدثر اکرم سے کی تھی۔ ہم لوگ سول ہسپتال پہنچے تو میری بیٹی نے اپنی والدہ ثریا بی بی کو بتایا کہ اس کو اس کی نند بشری ٰ بیبی نے پکڑا تھا اور خاوند مدثر اکرم نے زبر دستی گندم والی گولیاں کھلائی ہیں۔میری بیٹی بعد ازاں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں جاں بحق ہو گئی ۔تھانہ صدرواہ کو امجد علی نے بتایاکہ براہمہ پل نزد براہمہ انٹر چینج ایک ڈمپر نمبر ٹی کے جے 541 جس کو ڈرائیورمبشر عباس تیز رفتاری سے چلاتا ہوا آیا اور ہمارے اوپر چڑھا دیا جس سے میرا بھائی محسن علی ڈمپر کے ٹائروں کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا ۔