پارک انکلیو فیز تھری میں پارک کی تعمیر کا فیصلہ

May 17, 2022

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے پارک انکلیو فیز تھری میں 270 ملین روپے کی لاگت سے جدید پارک تعمیر کر نے کا فیصلہ کیاہے۔ پارک کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا جائیگاجن میں بچوں کے کھیلنے کے لئے کڈز پلے ایریا اور اسی طرح خواتین کے لئے بھی مخصوص ایریا مختص کیا جائے گا۔ دیگر سہولتیں بھی موجود ہوں گی۔