7لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل،نیاہدف بھی حاصل کرلینگے‘کمشنر

May 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژن میں گندم خریداری مہم کے اضافی ہدف حاصل کرنے سے متعلق کہا ہےکہ ابتدائی ہدف 638507میٹرک ٹن تھا جو بخوبی حاصل کیا گیا تھا جبکہ 152968میٹرک ٹن کے اضافی ہدف کیساتھ نیا ہدف 791475 مقرر کیا گیا، ابتک کل 701478 میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے،جلد ہی ابتدائی ہدف کی طرح نیا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ گندم ذخیرہ اندوزی پر 395 چھاپے مار کر 10کلو کے 90265 تھیلے قبضے میں لئے گئے،20 مقدمات درج کرائے گئے، 19 افراد کوگرفتار کیا گیا،30 سیڈ کمپنیوں کی انسپکشن کی گئی ، 2 سیڈ کمپنوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا جبکہ 1039 میٹرک ٹن گندم قبضے میں لی گئی۔