کینٹ میں پلاؤ کی دکان پر جھگڑا وفائرنگ،مالک اورملازم زخمی

May 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کے علاقے کینٹ میں بابر مرغ پلاؤ کی دکان پر فائرنگ اور جھگڑے کا واقعہ، فائرنگ سے ویٹر اور پسٹل کا بٹ لگنے سے دکان مالک زخمی ہو گیا۔ کینٹ میں واقع دکان میں اچانک پانچ لوگ داخل ہوئے اور کھانا کھانے کے بعد پیسے مانگنے پرانہوں نے جھگڑا شروع کر دیا، فائرنگ سے ویٹر جبکہ پسٹل کا بٹ لگنے سے دکان مالک زاہد زخمی ہوگیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کردی۔