کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث روشن قناصرو کی ضمانت منظور

May 17, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ ثقافت و سیاحت میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث روشن علی قناصرو کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ہائی کورٹ میں محکمہ ثقافت وسیاحت میں کروڑوں روپے کے کرپشن کے مرکزی ملزم روشن قناصرو کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریفرنس کے مرکزی ملزم روشن قناصرو کی 5 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی۔ عدالت نے ملزم روشن قناصرو کو 30 لاکھ روپے سیکورٹی کی مد میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت نے روشن قناصرو کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہوئی تھی۔ روشن قناصرو کو 2021 میں سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب کے مطابق سندھ میں کلچرل کی ترویج کا کام ان کو سونپا گیا تھا لیکن کسی علاقے کام نہیں کیا۔ ملزمان نے قومی خزانے کو 4 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔