فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا سفر جاری، کویت پہنچ گئی

May 18, 2022

کویت شہر (جنگ نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ورلڈ کپ ٹرافی اپنے سفر کے تیسرے پڑائو کو یت پہنچ گئی۔ سابق برا زیلین قومی ٹیم کے اسٹار گلبر ٹو سلوا کے ہمراہ ورلڈ کپ ٹرافی کو کویت فٹ با ل ا یسو سی ایشن کے صدر شیخ احمد ال یوسف الصباح ، جنر ل سیکرٹری صالح القینائی اور دیگر عہد یداروں نے خوش آ مد ید کہا۔ورلڈکپ نو مبر میں قطر میں کھیلا جائے گا۔ منتظمین کے مطابق میگا ایونٹ کے دوران دنیا بھر سے بہت بڑی تعداد میں فٹبال فینز کی آمد متوقع ہے۔ ان کی رہائش کیلئے ملک بھر میں ہوٹلز میں مزید 5ہراز کمروں کا اضافہ کیا جائے گا۔