چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے قانون سازی کی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

May 18, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے ، اس مقصد کے لیے قانون سازی بھی کی گئی ہے۔یہ بات انھوں نے یورپی یونین کے اعلیٰ اختیاراتی وفد سے ملاقات میں کہی ، وفد نے مسٹر تھامس ڈیلر (Mr Thomas Deiler)کی قیادت میں منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ان سے ملاقات کی اور ٹیلنٹ پارٹنرشپ پروگرام (ٹی پی پی) اور جی ایس پی پلس پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹیلنٹ پارٹنرشپ پروگرام کا آغاز امیر ممالک میں غیر قانونی امیگریشن کی حوصلہ شکنی کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ یورپی یونین کے ذریعے دستخط کیے جانے والے معاہدے کے تحت ہنر مند اور غیر ہنر مند مزدوروں کے تبادلے کے لیے ایک فریم ورک تیار کیا جا سکے۔