عدم برداشت کا رویہ مثبت بحث مباحثہ کے راہ کی دیوار بن جاتا ہے، ناصر عباس جعفری

May 18, 2022

لاہور(خبرنگار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حضرت امام جعفر صادق کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام برحق نےجس عظیم علمی و فکری تحریک کی بنیاد ڈالی آج سارا عالم انسانیت اس سے استفادہ کر رہا ہے ۔آل محمد ؐسے محبت کا تقاضا ہے کہ ان کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے۔ اختلاف رائے پر عدم برداشت کا رویہ مثبت بحث مباحثہ کے راہ کی دیوار بن جاتا ہے۔