ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے سکیورٹی گارڈز بھرتی ہونگے

May 18, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے 22سے 25سکیورٹی گارڈز بھرتی کئے جائیں گے ۔ اس ضمن میں 30مئی کو ٹھیکیداروں کی موجودگی میں ٹینڈرز کھولے جائیں گے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سکیورٹی گارڈز ہیڈ آفس ، خیام سینما ، شمس آباد ورکشاپ اور دیگر مختلف جگہوں پر تعینات کئے جائیں گے۔