• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے الزام میں ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ْ۔ تھانہ الپہ کے علاقے رضوان سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ چالیس ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقے قیصر کی نقدی 50ہزار ڈیڑھ تولہ سونا ڈی ایچ اے کے علاقے نیل حفیظ کا بجلی میٹر کینٹ کے علاقے شاہد اقبال چہلیک کے علاقے جعفر حسین کے موبائل فونز مظفر آباد کے علاقے صاحب یار کا انورٹر وغیرہ قطب پور کے علاقے احمد سامان نیوملتان کے علاقے قاسم کا موبائل شاہ رکن عالم کے علاقے سید الملوک نقدی موبائل سیتل ماڑی کے علاقے نرمین کا موبائل مخدوم رشید کے علاقے محسن علی کا سامان اور صدر جلالپور کے علاقے شاہد کی بکری چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید