ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 2 گمشدہ بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ، بچوں کی عمریں 3 سے 4 کے درمیان ہیں گمشدہ بچے اپنا نام پتہ بتانے سے قاصر ہیں بچوں کو تھانہ پاک گیٹ کی جانب سے گمشدہ پاکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی حفاظتی تحویل میں دیا گیا بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔