ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، پبلک ہیلتھ سوسائٹی، بلڈ ڈونیشن سوسائٹی اور پناہ (PANAH) کے زیر اہتمام ذیابطیس کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ذیابطیس سے بچاؤ کیلئے بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر، متوازن غذا اور جسمانی سرگرمیوں کو معمولبنانا ضروری ہے، اس موقعے پر سکریننگ کیمپ، آگہی واک، سائیکلنگ اور پوسٹرز کے مقابلوں کا انعقاد بھی انعقاد کیا گیا، اس موقعے پر یونیورسٹی فیکلٹی اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔