• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات میں نوجوان جاں بحق اور باراتیوں کو زخمی کرنے کے الزام میں مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر ) حادثات کے مختلف واقعات میں نوجوان جاں بحق اور باراتیوں کو زخمی کرنے کے الزام میں نامزد سمیت نامعلوم ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ مظفر آباد پولیس کو سب انسپکٹر نے بتایا کہ متوفی محمد حسنین اپنی موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر نے کچل ڈالا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ راجہ رام پولیس کو عارف نے بتایا کہ ملزم احمد فیاض نے تیزرفتاری اور غفلت سے کار چلاتے ہوئے باراتیوں کو مضروب کیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید