• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر قید کی سزا پانے والے ملزمان کی سزا معطل

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے محمد عثمان اور محمد ندیم کی سزا معطل کردی اور ان کی ضمانت منظور کرلی۔پیٹیشنرز کے وکیل سید بدر رضا گیلانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیشن جج وہاڑی نے استغاثہ کی کہانی پر انحصار کرتے ہوئے ملزمان کی موقعہ سے غیرحاضری کے ٹھوس اور مضبوط شواہد موجود ہونے کے باوجود قتل کے مقدمے میں انہیں عمر قیدکی سزا سنادیجموعی طور پرسات ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ محمد ندیم لمز (Lums) میں بی بی اے کا طالب علم ہے اور وہ قتل کے وقت کالج میں موجود تھا۔جس کی گواہی طلبا اور اساتذہ دونوں نے دی مگر ٹرائل کورٹ نے اس شہادت کو بھی نظر انداز کردیا۔
ملتان سے مزید