• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک وارڈن سے ہاتھا پائی، 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ٹریفک وارڈن سے ہاتھا پائی کرنے اور وڈیو بناکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ممتاز آباد پولیس کو خضر حیات ٹریفک وارڈن نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار تین اشخاص شعیب منظور ، منیب اور ذکی کو روکا تو تینوں نے ہاتھا پائی شروع کردی اور وڈیو بناکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید