• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف الزامات کے تحت 13افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی ناجائز اسلحہ رکھنے بھیک مانگنے اور کرایہ داری کے الزام میں عورتوں سمیت 13افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ کوتوالی پولیس نے ملزم مختیار اور ابوبکر سے دس دس لیٹر شراب لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم اختر سے بیس لیٹر شراب ملزم عثمان سے پسٹل برآمد کرلیئے بھیک مانگنے کے الزام میںتھانہ نیوملتان اور جلیل آباد پولیس نے حاجرہ ،نسرین ، عذرا پروین ،غلام یاسین ،نذیر کو گرفتار کیا جبکہ کرایہ داری کے الزام میں نیوملتان پولیس نے وقاص اور ہاشم کو گرفتار کیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید