• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات مافیا کیخلاف ضلعی انتظامیہ ملتان نے کارروائیاں مزید تیز کر دیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ ملتان نے کارروائیاں مزید تیز کر دیں ہیں۔ شہر بھر میں سرکاری اراضی اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان کی سربراہی میں اعوان چوک، سیوڑہ چوک اور چونگی نمبر 9پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس کے دوران غیر قانونی پختہ تعمیرات اور تھڑے مسمار کر دیے گئے جبکہ تجاوزات قائم کرنے والوں کا بھاری مقدار میں سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ کارروائی کا مقصد شہر کی اہم شاہراہوں، چوکوں اور عوامی مقامات کو تجاوزات سے پاک کرکے شہریوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا کرنا اور شہر کی خوبصورتی بحال کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ کسی کو بھی شہر کا حسن برباد کرنے اور سرکاری جگہوں پر غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ملتان سے مزید