ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی ملتان اور برلٹز لاہور کے اشتراک سے منعقدہ ہائرنگ کیمپ کے ذریعے یونیورسٹی کی 25گریجویٹس کو حکومت پنجاب کے منصوبے پنجاب ایجوکیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) کیلئے منتخب کر لیا گیا۔ ہائرنگ کیمپ میں یونیورسٹی کی 85گریجویٹس نے اسیسمنٹ ٹیسٹ میں حصہ لیا، جن میں سے 38 امیدواروں کو انٹرویو کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا، جبکہ حتمی مرحلے میں 25 امیدواروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا