• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی درخواست پر وکیل کے خلاف کارروائی شروع

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) سیتل ماڑی پولیس نے دوشیزہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی درخواست پر وکیل کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔ پولیس کو حمیرا اسلم نے درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میں اپنے شوہر عمر فاروق کے ہمراہ اس کے دوست ایڈووکیٹ رانا عارف کے گھر جہانگیر آباد میں رہائش اختیار کی تو رانا عارف نے مجھے گزشتہ تین ماہ تک مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تنگ آکر اپنی والدہ کو فون کیا جس نے مجھے اس کے چنگل سے آزاد کرایا ۔پولیس نے دوشیزہ کی درخواست پر ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید