ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے مختلف واقعات منشیات فروشی ناجائز اسلحہ بھیک مانگنے کرایہ داری کے الزام میں عورتوں سمیت18 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ دولت گیٹ پولیس نے ملزم اجمل سے 20لیٹر شراب لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم عثمان سے 20لیٹر شراب بی زیڈ پولیس نے ملزم پطرس سے 20لیٹر شراب ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں بستی ملوک پولیس نے ملزم طلحہ شاہر ،ضیا الرحمان ،صفدر علی سے پسٹلز و گولیاں برآمد کرلی گلگشت پولیس نے کرایہ داری کے الزام میں علی محمد ،صابر ، جاوید اور علی رضا کو گرفتار کیا جبکہ بھیک مانگنے کے الزام میں صدر پولیس نے مٹھو‘ عبدالرحمن‘ نذر‘ بخش‘ فیض شاہ شمس پولیس نے عاصمہ‘ روشن اور خاتون پٹھانی کو گرفتارکرلیا۔