علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر بہار کے دوسرے مرحلےکے داخلوں میں 15جون تک توسیع

May 18, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2022ء کے دوسرے مرحلے کے فریش طلباء وطالبات کے لئے داخلہ جات میں 15جون تک توسیع کر دی ہے، تمام طلبہ اپنی خواہش کی تکمیل کے لئے پیش کئے جانے والے ایم اے، ایم ایس سی پروگراموں میں اپنی مرضی کا مضمون منتخب کر کے نئی تاریخ تک داخلہ جات میں آن لائن اپلائی کرسکیں گے. یہ بات ملتان کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹرمیاں محمد ریاض نے کہی۔