5 گاڑیاں ،35 موٹر سائیکل غائب،خاتون 55 لاکھ سے محروم

May 18, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 5گاڑیوں، ایک رکشے، 18موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء جبکہ اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 17موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سٹی کولڈویکا بخش نے بتایا کہ زوہیب نے میرا اے ٹی ایم کارڈ اور میری چیک بک میں سے 5 چیک چرائے ، میرے بینک اکاؤنٹ سے تقریباََ 55 لا کھ روپے نکال لئے اور میرے ساتھ فراڈ کیا،مدعیہ کے مطابق 14 لا کھ 10 ہزارروپے بذریعہ 5 چیک اور باقی بذریعہ اے ٹی ایم چوری کیے گئے ،تھانہ گنج منڈی کے علاقہ محلہ ورکشاپی میں محمدیاسرمشتاق کے گھر کے تالے توڑ کر 14لاکھ روپے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیدپورروڈپر نامعلوم چورشفیق اللہ کے گودام سے 4لاکھ 17ہزارروپے ، دو بوری کالی چائے،ایک بوری سبز چائے ، 5 کلو سبز الائچی ، 5 ٹین گھی ،ایک بوری گلوکوز اور 3بوری فائن آٹا چوری کرلئے گئے۔ تھانہ ریس کورس کے علاقہ افشاں کالونی میں رضوان منظور کی والدہ سبزی لینے گئی، مارکیٹ میں دو عورتوں نے اسے کہا کہ ہم نے واش روم استعمال کرنا ہے آپ کا گھر کدھر ہے جس پر میری والدہ ان کو میرے گھر لے آئیں جونہی وہ گھر میں داخل ہوئیں تو ساتھ ہی 3 مرد بھی گھر میں داخل ہو گئے جنہوں نے سب کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور گھر سے سونا مالیتی 25لاکھ روپے، 10 لاکھ روپے،ریال مالیتی 14ہزار روپے، درہم مالیتی 7ہزار روپے ، یورو مالیتی 1200 روپے ، پاؤنڈ1ہزار روپے لیکر فرار ہو گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ ڈھوک لکھن میں نوید اختر کے گھرسے چور گھڑی مالیتی دس ہزار ، طلائی زیورات 16 تولہ اور دس ہزار روپے،تھانہ کورال کے علاقہ غوری ٹاؤن میں محمد اشفاق کے گھرکے تالے توڑکر چور12تولے طلائی زیور،دولیپ ٹاپ ،تیس ہزارروپے ،پندرہ گھڑیاں اوردیگرسامان چوری کرکے لے گئے۔تھانہ لوہی بھیرکے علاقہ میں بائیکیا چلانے والے سدھیر کو دو لڑکوں نے پی ڈبلیوڈی چلنے کاکہا اوروہاں پہنچ کر خنجر نکال لیا ملزموں نے اس پرتشددکیا اور سرپر خنجر مارکر اسے زخمی کرکے اس سے اس کاموٹرسائیکل، ڈرائیونگ لائسنس، شناختی کارڈ، موٹرسائیکل کی رجسٹریشن بک اورپانچ سوروپے چھین کرلے گئے۔ چوری وڈکیتی کی دیگر وارداتیں تھانہ نیوٹاؤن، تھانہ ٹیکسلا، تھانہ صدر بیرونی ،تھانہ روات ،تھانہ پیرودھائی، تھانہ صادق آباد، تھانہ وارث خان ،تھانہ نصیرآباد ،تھانہ آراے بازار ، تھانہ کھنہ ،تھانہ سہالہ ،تھانہ سبزی منڈی ،تھانہ بھارہ کہو، تھانہ گولڑہ ،تھانہ گولڑہ، تھانہ رمنا ،تھانہ شہزادٹاؤن کی حدود میں ہوئیں۔