اب صارفین ’خفیہ طور پر‘ واٹس ایپ گروپ چھوڑ سکیں گے؟

May 18, 2022

فائل فوٹو

واٹس ایپ مبینہ طور پر ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفینخفیہ طور پر ناپسندیدہ واٹس ایپ گروپس کو چھوڑ سکیں گے۔

جب آپ کسی گروپ کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو واٹس ایپ کے سب سے مایوس کن پہلوؤں میں سے ایک یہ ہوتا ہے کہ گروپ کے دیگر افراد کو آپ کے گروپ چھوڑنے کی اطلاع مل جاتی ہے۔

یہ مسئلہ صرف واٹس ایپ تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ دیگر فوری میسجنگ ایپس پر بھی نظر آتا ہے۔ تاہم، یہ جلد ہی بدل سکتا ہے۔ واٹس ایپ مبینہ طور پر ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو احتیاط کے ساتھ ناپسندیدہ گروپس سے باہر نکلنے کی اجازت دے گا۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق فیچر فی الحال ترقی کے مراحل میں ہے اور ایپ کے مستقبل میں اپ ڈیٹ کے لیے آئے گا۔

نئے فیچر کے ساتھ، جب کوئی صارف گروپ چھوڑتا ہے تو صرف گروپ ایڈمنز کو اطلاع دی جائے گی اور گروپ کے دوسرے صارفین کو الرٹ نہیں کیا جائے گا۔