جامعہ کراچی کی عبوری انتظامیہ نے سیکورٹی کو بنیاد بناکر کانفرنس ملتوی کردی

May 19, 2022

کراچی(سید محمد عسکری) جامعہ کراچی کی عبوری انتظامیہ نے دو ماہ بعد ہونے والی کانفرنس سیکورٹی کو بنیاد بنا کر ملتوی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 25 تا 28 جولائ کو ہونے والی سائنس، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے موجودہ رجحانات پر ہونے والی پہلی عالمی کانفرنس موجودہ سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے۔

کانفرنس کے چیف آرگنائزر مقصودی انصاری کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کو منسوخ کرنے کا مشورہ دیا گیا کیونکہ یہ دوسرے ممالک/شہروں سے آنے والے مندوبین کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

ہم نے اسے شیڈول کے مطابق ترتیب دینے کی پوری کوشش کی لیکن بدقسمتی سے معاملات اس طرح نہیں ہو رہے جیسے ہم چاہتے تھے۔ ہمیں منسوخی کا اعلان کرنا ہے اور ہم رجسٹریشن اور کفالت کی رقم واپس کر دیں گے۔

بعد میں حالات بہتر ہونے پر یہ کانفرنس منعقد کریں گے دلچسپ امر یہ ہے کہ آئندہ عشرے میں جامعہ کراچی کے مستقلُ وائس چانسلر کے انٹرویوز ہونا ہیں اور پھر مستقل وائس چانسلر تعینات ہونا ہے دو ماہ بعد ہونے والی کانفرنس کے مستقبل کا فیصلہ اس پر چھوڑ دیا جاتا تو زیادہ بہتر رہتا۔