اے پی این ایس ایڈورٹائزنگ کمیٹی کا اجلاس، ایجنسیز کی عارضی ایکریڈیشن کی منظوری و دیگر امور پر بحث

May 19, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) اے پی این ایس کی ایڈور ٹائزنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز لاہور میں چیئرپرسن بلال محمود کی صدارت میں ہوا۔اس میٹنگ کا ایجنڈا یجنسیوں کی عارضی ایکریڈیشن کی منظوری دینا اور دیگر مسائل پر بحث کرنا تھا۔ اجلاس میں بلال محمود چیئرپرسن، محمد وقار الدین وائس چیئرمین، ممبران محسن بلال ، اویس خوشنود ، ایس ایم منیر جیلانی ، سعدیہ شریف ، عرفان اطہر ،محسن ممتاز ، ہمایوں گلزار شریک ہوئے۔ اجلاس میں یہ بات زیرغور آئی کہ پرنٹ میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سیمینار منعقد کیے جائیں۔اشتہاری ایجنسیوں اور کلائنٹس کے ایونٹس کو زیادہ اور بہتر کوریج دی جائے، اشتہاری کمپنیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے تاکہ اخبارات میں اشتہارات کی تعداد کو مزید بہتر کیا جائے۔