ڈیزل کی فروخت بڑھ گئی

May 19, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اپریل2022 میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 919,442 میٹرک ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اس ہی مدت کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ تھی، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ہائی اسپیڈ ڈیزل اور موٹر اسپرٹ کے مئی 2022کے پہلے پندرہ ایام کی فروخت کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ مئی 2022 کے پہلے پندرہ دنوں میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت تقریباََ 363,667 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔ اس ہی دوران موٹر اسپرٹ کی فروخت تقریباََ 363,210 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔