صحافی کی گرفتاری کی سچ کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے،خادم آفریدی

May 19, 2022

پشاور ( جنگ نیوز ) سینئرصحافی سمیر رازق نے باڑہ کے صحافی اور باڑہ پریس کلب کے سابق صدر خادم حسین آفریدی کی گرفتار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقدام کو سچ کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ایک بیان میں سمیر رازق نے واضح کیا کہ ایسے ہتھکنڈے صحافیوں کو خاموش نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مطالبہ کہ خادم حسین آفریدی کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔سمیر رازق نے قبائلی صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اور سابقہ فاٹا دہشتگردی کا براہ راست نشانہ بنارہاہے۔